بالی ووڈ میں بھی اکثر جوڑے ایسے ہیں، جن کے بچے بالکل ان کے بچپن کا عکس معلوم ہوتے ہیں

سپر اسٹارز کے بچوں میں ان کے بچپن کا عکس نظر آتا ہے

06:28 PM, 19 Mar, 2017

بالی ووڈ:بالی ووڈ  میں بھی اکثر جوڑے ایسے ہیں، جن کے بچے بالکل ان کے بچپن کا عکس معلوم ہوتے ہیں۔یہاں ایسی ہی چند تصاویر پیش کی جارہی ہیں، جنھیں دیکھ کر آپ اتفاق کیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور:  تیمور بالکل اپنی والدہ کے بچپن سے مشابہت رکھتا ہے اور اس کا ثبوت یہ تصویر ہے۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت کی بیٹی میشا کپور:    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی بیٹی میشا کپور بھی اپنے والد کے بچپن کا عکس دکھائی دیتی ہے۔

شاہ رخ خان اور گوری کا بیٹا ابرام:  شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بالکل کنگ خان کے بچپن کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایشوریہ اور ابھیشیک کی بیٹی آرادھیا:   ایشوریا رائے بچن اور اداکار ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن بھی بالکل ویسی ہی نظر آتی ہیں، جیسے ان کے والد (ابھیشیک) بچپن میں نظر آتے تھے۔

عامر خان اور ان کا بیٹا آزاد:   مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بچپن اور ان کے صاحبزادے آزاد میں بھی بہت مشابہت دکھائی دیتی ہے۔

مزیدخبریں