راولپنڈی:پنجاب حکومت کے موٹر بائیک ایمبولینسزسروس کے سلسلہ میں راولپنڈی میں 100موٹر بائیکس ایمبولینسز چلائی جائیں گی ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اس سروس کے اجراءکی اصولی منظوری دےدی ہے۔یہ سروس 900بائیکس اور 900میڈیکل ٹیکنیشنز پر مشتمل ہو گی ۔
ابتدائی طور پر موٹربائیکس ایمبولینس سروس لاہور ، راولپنڈی ، ملتان ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال میں ایمرجنسی خدمات فراہم کرے گی جبکہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کارمرحلہ وارپنجاب کے ہرشہر تک بڑھایا جائے گا ۔
ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی ڈویژن میں 100موٹر بائیکس ایمبولینسز چلائی جائیں گی ۔موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس ضمن میں ٹیکنیشنز کی بھرتی اور ان کی جدید خطوط پر ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔