23مارچ کی ریہرسل ،جنگی طیاروں کی نچلی سطح پرپروازیں شروع کر دیں

03:36 PM, 19 Mar, 2017

اسلام آباد23:مارچ کی ریہرسل ،جنگی طیاروں کی نچلی سطح پرپروازوںنے عوامی دل موہ لیے ۔خواتین،بچے ،مرد اپنے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر پاک فضائیہ کی طیاروں کرتب دیکھتے رہے ۔دلچسپ نظارہ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب صبح جنگی طیاروں کی نچلی سطع پر پروازیں شروع ہوئی تو بچے ،جوان اور خواتین اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے ،اس موقع پر گھروں میں موجود پاکستانیوں نے اپنی اپنائیت اور ولولہ دکھانے کے لیے ہاتھ ہلا کر اپنی محبتوں کا اظہار کیا جوکہ قابل رشک مناظر تھے۔

مزیدخبریں