نیو دہلی :بھارت کے یونین منسٹر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مدارس میں ایک لاکھ بیت الخلا تعمیر کرے گی ۔
مختار عباس نقوی کا کہناتھاکہ مودی سرکار’سوچھ بھارت ابھیان‘ (Clean India Mission)کے تحت رواں مالی سال کے اختتام تک ملک بھر کے مدارس میں ایک لاکھ بیت الخلا تعمیر کرائے گی۔
بھارت میں سیوریج کا نظام انتہائی خراب ہے اور بڑی تعداد میں عوام کو بیت الخلا کی سہولت میسر نہیں ، اس ضمن میں بھارتی حکومت نے 2 اکتوبر، 2014 کو کلین انڈیا مشن شروع کیا تھا۔