بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر پر آج پھر بلااشتعال فائرنگ، 2 بچے زخمی

02:52 PM, 19 Mar, 2017

اسلام آباد: بھارت بھونڈی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ آزاد کشمیر کے نکیال سکیٹر پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 9 سالہ اور 14 سالہ معصوم بچے زخمی ہو گئے۔

پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا تو دشمن کی توپوں کو سانپ سونگھ گیا۔ آئے روز سیز فائر کی خلاف ورزی انتہا پسند بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے بزرگ کشمیری خاتون شہید ہو گئی تھیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں