لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں پختہ بنکر تعمیرکرنے کا فیصلہ

02:41 PM, 19 Mar, 2017

مظفرآباد:سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ہٹیاں بالا سے،اسرارہمدانی، کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ظلم و جبر ہے ہم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر کے ہندوستان کو دنیا میں تنہا کر سکتے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارتی فائرنگ کی زد میں آنے والے ایل او سی کے علاقوں میں مقیم آبادی کو پختہ بنکر تعمیر کر کے دیں گے بنکر کی تعمیر کے لیے سکیم وزارت امور کشمیر کو ارسال کر دی ہے مطلوبہ فنڈز وفاقی حکومت مہیا کرے گی آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل برو¿ے کار لائے جائیں گے ہمارا مقابلہ ہندوستان جیسے مکار اور عیار ملک سے ہے۔

ہندوستان کے ساتھ دو معاملات پر جنگ لڑنی ہے پہلا معاملہ حق خودارادیت ہے اور دوسرا معاملہ بھارت کی طرف سے آزادکشمیرکے عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن پر بڑا احسان ہے تاریخ ساز کامیابی سے نوازاوادی نیلم خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔
مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویڑن کو آگے بڑھا رہی ہے انہی کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں جمہوری ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں