سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کیلئے بھارتی وفد لاہور پہنچ گیا

02:16 PM, 19 Mar, 2017

لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین 2 سال بعد آبی مذاکرات بحال ہو گئے۔ بھارت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا 10 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں بھارتی وفد کے قیام کے دوران دریائے چناب پر بننے والے 3 منصوبے زیر بحث آئیں گے۔

بھارتی متنازعہ منصوبوں میں مایار ڈیم، لوئر کلنائی ڈیم اور پاکل دل ڈیم شامل ہیں۔ وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات 21 مارچ تک جاری رہیں گے جبکہ بھارتی وفد منگل کے روز واہگہ کے راستے واپس چلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں