دریا خان: المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

02:00 PM, 19 Mar, 2017

بھکر: پنجاب میں ایک اور المناک ٹریفک حادثے سے 7 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے۔ ضلع بھکر کے شہر دریا خان میں المناک ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب حسن شاہ چوک پر مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے رکشے میں جا ٹکرائی. جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں