نئی دہلی:ایئرانڈیاکے پائلٹس کے خلاف دوران پرواز سونے کی شکایات ملنے پر حکام نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کیلئے پرواز کے دوران بھارتی مسافر طیاروں سے رابطہ نہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ایئرلائن حکام اپنے ہوابازوں کو دوران پرواز آرام نہ کرنے یا باری باری سونے کی ہدایت جاری کرنے پر غورکرر ہے ہیں۔تاہم اس دوران عملے کے ایک فرد کا کیبن میں موجود ہونا ضروری ہوگا۔