جسم کے مخصوص حصوں پر تِل کے نشان اور آپکی شخصیت

01:23 PM, 19 Mar, 2017

لاہور:انسانی جسم پر تِل کے نشان تو ایک عام سے بات ہے ۔مگر ان تِلوں کے پیچھے چھپے راز صرف ماہرین ہی جانتے ہیں ۔ جسم کے مخصوص حصوں پر تِلوں کے نشانوں اور انسانی شخصیت کا آپس میں گہر ا تعلق ہوتاہے ۔
1۔آنکھ کے پاس تل کا ہونا
آنکھ کے اوپری حصے پر تل کا ہونا اس بات کا ظاہر کر تاہے کہ آپ سفر کے دلدادہیں اور متعدد جگہوں پر سفر کر چکے ہیں اور کریں گے ۔اس طرح کے اکثر افرادتو باہر ہی ملازمت اختیار کرتے ہیں۔
2۔ناک کے اوپر ی حصے پر تل کا ہونا
اس طرح کے افراد کا کیرئیر بہترین رہتاہے ۔ملازمت کے دوران ترقی کے مواقع اور ایسی ملازمت جس سے آپ واقعی بہت خوش دکھائی دیں ملتی ہیں۔
3۔بھنوﺅں کے نیچے تل کا ہونا
بھنوﺅں کے نیچے تل کی موجودگی آپ کی شخصیت میں لیڈرشپ اور قابلِاعتماد ہونے کی نشاندہی کرتاہے۔
4۔ہونٹوں کے اوپر تل کی موجودگی
ایسے مردو خواتین اپنے حلقہ احباب سمیت اپنی فیلڈ میں مشہور ہوتے ہیں۔ایسے افراد اچھے کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔اپنے اردگرد ماحول کا خیال رکھتے ہیں۔
5۔گالوں کی ہڈ ی پر تل کا ہونا
گالوںکی ہڈی پر تل ہونے کا طلب ہے کہ آپ لیڈر شپ کے دلدادہ ہیں ۔ایسے افراد زندگی میں کامیاب ہو تے ہیں۔
6۔ہتھیلی پر تل کا ہونا
ایسے افراد کی شادی شدہ زندگی میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔ تاہم ایسے افراد اکنانک طور پر کامیاب ہوتے ہیں۔،
7۔پاﺅں کے تلوے میں تل کا ہونا
ایسے افراد زندگی میں سفر بڑا کرتے ہیں ۔کھانے کے شوقین بہترین کمیونیکیشن کے حامل ہوتے ہیں۔اپنے حلقہ احبا ب میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں