ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح معیاری اور جدید علاج کی جانب اہم قدم ہے، شہباز شریف

ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح معیاری اور جدید علاج کی جانب اہم قدم ہے، شہباز شریف

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ریسرچ سنٹر میں ہیپا ٹائٹس ٹریٹمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا دکھی انسانیت کی تکلیف دورکرنےکاعزم کررکھا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح معیاری اور جدید علاج معالجے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔

یقیناً یہ کلینک جدید علاج معالجے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسی عزم اور جذبے کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں اب اس اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نہیں ہو گی اگر آخرت کمانی ہے تو ینگ ڈاکٹرز ہڑتال چھوڑ دیں اور مل بیٹھ کر معاملات حل کریں۔ 

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک کے مختلف حصے دیکھے اور انہیں کلینک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی کام کو  بھی سراہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں