شراب کے نشے میں دھت کپل شرما نے سونیل گروور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

11:54 AM, 19 Mar, 2017

ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما جو کہ اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اب وہ نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اپنے ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا سے ممبئی واپس آ رہے تھے اس دوران شراب کے نشے میں دھت کپل شرما اپنے ساتھی سونیل گروور کے ساتھ الجھ پڑے اور انہیں گالیاں دیں جبکہ جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم جہاز کے عملے نے مداخلت کر کے بیچ  بچاؤ کروایا۔ دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گروور نے کپل کے شو سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انہوں نے اس ہفتے کے تمام شوز کی شوٹنگ مکمل کروا چکے ہیں اور اب وہ اگلی شوٹنگ کیلئے واپس نہیں آئیں گے۔ سنیل گروور کے اس فیصلے کے حوالے شو کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔کپل شرما کے شو میں سنیل گروور ’گوتھی، ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رینکو بھابھی‘ کے نام سے مختلف کردار نبھاتے ہیں اور ان کے یہ کردار اس شو کی جان سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے یہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا یہ دونوں کامیڈین کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز کپل شرما نے اپنی ہونیوالی بیوی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں