اسلام آباد: یوم پاکستان کی فل ڈریس پریڈ ریہرسل آج شکر پڑیاں اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہو گی۔ ریہرسل میں مسلح افواج کے تمام دستے پریڈ کی مشقیں کریں گے۔ یوم پاکستان تقریبات کیلئے جنگی طیارے پروازیں بھریں گے۔ پریڈ اور ریہرسل کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انیس، اکیس اور تئیس مارچ کو صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔ اسلام آباد کی فضائی حدود 11 بجے تک بند رہے گی۔ فضائی حدود بند ہونے سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پروازیں متاثر ہونگی۔ اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ دوپہر ایک بجے تک بند رہے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں