اسلام آباد : پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نصر (A-47) اور سیف (ایف ایف جی- 253 ) نے ہفتہ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بندرگاہ کا دورہ کیا۔ پاک نیوی فلوٹیلا کی کمانڈ 25ویں ڈسٹرائرر سکوارڈرن کموڈور ذکاءالرحمن کر رہے تھے۔ کولمبو آمد پر ویسٹرن نیول بیس سری لنکن نےوی کمانڈر آپریشن اور سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات دفاعی اتاشی نے پاک بحریہ کے جہازوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سری لنکن نیوی کے افسران اور جوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سری لنکن نیول بینڈ نے پاکستانی قومی ترانے سمیت خیرمقدمی دھن بجائی۔ مشن کمانڈر نے دونوں جہازوں کے کمانڈرز آفیسرز کے ہمراہ کمانڈنگ ویسٹرن نیول ایریا ایئر ایڈمرل نراجہ اور چیف آف سری لنکن نیوی ایئرایڈمرل ایس ایس رانا سنگھ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے قریبی تعلقات موجود ہیں۔