تحریک انصاف کے رہنما ندیم میمن کو بازیاب کرا لیا گیا

09:30 AM, 19 Mar, 2017

کراچی: ایس ایس پی ملیر رائو انوار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم میمن کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ندیم میمن کو گزشتہ روز ذاتی رنجش کی بنا پر تھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ندیم میمن کی بازیابی کے بعد تمام پہلوؤں سے کیس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ندیم میمن کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی روشنی میں اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے ندیم میمن حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ایس 127 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں