نارتھ ساؤنڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18رن سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رن کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 176رن بنا پائی۔
امریکی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو چھوٹے اسکور تک روکنے میں ناکام رہے۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔
خیال رہے ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔
دوسرے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور امریکا شامل ہیں۔