اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے عید الاضحی کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے صدرمتحدہ عرب امارات کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔