ملک کے بیشتر علاقوں میں 22 جون تک آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں 22 جون تک آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 18 جون کی رات سے شروع ہونے والی موسمی صورتحال 22 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے،ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی حصوں میں تیز ہوائوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پیش گوئی کے مطابق 18 جون سے بحیرہ عرب سے آنے والی نم لہریں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کے بعد مغربی حصوں میں بھی داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے تحت گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کی شام اور ہفتہ کی صبح گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 22 جون تک گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوٹی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس عرصے کے دوران کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں جمعہ کی صبح دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرم اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 
اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات،اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں 22 جون تک تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

20 سے22 جون تک بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔20 سے 22 جون تک کوئٹہ، ژوب، کوہلو، موسی خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 21 اور22 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں