پشاور: گرڈ اسٹیشن میں زبردستی فیڈرچالو کرانے پر تھانہ متھرا اور رحمٰن بابا میں مقدمات درج

 پشاور: گرڈ اسٹیشن میں زبردستی فیڈرچالو کرانے پر تھانہ متھرا اور رحمٰن بابا میں مقدمات درج

پشاور: پشاور کےگرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکرزبردستی فیڈرچالو  کرانے پر تھانہ متھرا اور رحمٰن بابا میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ 


ایف آئی آرز ایس ڈی او چمکنی اور ورسک کی مدعیت میں درج کی گئی ہیں، جس میں تحصیل چیرمین متھرا انعام، ایم پی اے فضل الہی کا اسسٹینٹ جمیل نامزد کئے گئے ہیں۔ 


 ایف آئی آر کے مطابق متھرا گریڈ سٹیشن پر تحصیل چیرمین نے دھاوا بولا، عملے کو یرغمال بنایا، رحمن بابا گرڈاسٹیشن پر فضل الہی کے اسسٹینٹ نے زبردستی فیڈرزپربجلی چالو کی۔ زبردستی بجلی چالو کرنے سے واپڈاکو ایک کڑور 63 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں