اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمداسحق ڈار نے آج (بدھ) آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں زیرتعمیر جاگران ٹو پن بجلی گھر کادورہ کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں جاگراں۔ ون ہائیڈرو پاور پلانٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہیں پچاس میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل اس منصوبے کی تعمیر پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جاگران ٹو پن بجلی گھر پر کام منصوبے کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ سال مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے یہ معاملہ ایکنک میں اٹھانے کا وعدہ کیا تاکہ اس حوالے سے فوری منظوری حاصل کی جاسکے۔نائب وزیر اعظم نے جاگران ٹو منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اورپاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز، ٹیکنیشز اور دوسرے کارکنوں کو وزیر اعظم شہبازشریف اورحکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل تعاون اور سکیورٹی کا یقین دلایا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس منصوبے سے آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا اور روزگار ،تعلیم، زراعت، صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی سے مقامی افراد مستفید ہونگے۔
نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیر اعظم نے30.4 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبے جاگراں۔ ون کے تسلی بخش کام پر اطمینان کا اظہار کیا. نائب وزیر اعظم نے جاگراں ون میں کام کرنے والے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس منصوبے کے لئے حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا اظہار کیا، جو پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں کردار ادا کر رہا ہے۔