مکہ مکرمہ میں اس سال حج کے دوران گرمی سے کم سے کم 577 عازمین حج جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے۔رپورٹ کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورانِ حج گرمی سے انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ پیر کو مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے کم از کم 240 زائرین کی موت کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں زیادہ تر انڈونیشیائی شامل تھے۔