مردان: مردان میں خورہ بانڈہ دربو کلی میں گھر میں فائرنگ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
مردان میں گھر میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں ذہنی مریض نے سوتے ہوئے والد ، بھائیوں اور والدہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکےخودکشی کرلی، جس کے بعد ایک ہی گھر کے 4 افراد جانبحق ہو گئے۔فائرنگ سے والدہ بھی شدید زخمی ہو گئی۔
جانبحق افراد میں 30 سالہ نہار اللّٰہ ، 26 سالہ فیص اللّٰہ ، 58 سالہ نصراللّٰہ اور 33 سالہ عابد اللّٰہ سال شامل ہیں۔
پولیس کے مطابقریسکیو ٹیم نے جانبحق افراد کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔ رات کو پیش آئے افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔