صوابی: صوابی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری ہے مظاہرین نے شگئی کے مقام پر مردان روڈ بند کر دی۔
کرک میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے شگئی روڈ بلاک کردیا۔ ایکشن کمیٹی کے سیدندیم شاہ کا کہنا تھا کے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری اور عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
صوابی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج مردان روڈ ھر قسم کی ٹریفک کے لئے بند اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ایکشن کمیٹی کے سیدندیم شاہ کا کہنا تھا کے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری اور عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
صوابی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر میدان میں آ گئے اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے، بس بہت ہوگیا! لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی فلور پر احتجاج ہو گا اور عوام میں بھی جائیں گے۔
دوسری طرف پیسکو حکام پولیس کے ساتھ مل کر غریب عوام پر ایف ائی ارز کر رہی ہیں ۔پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری ادروں میں ڈرائیکٹ کنڈے لگے ہیں اور کروڑوں روپے بقایاجات ہیں لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھتا قانون صرف غریب کے لئے ہیں نہ ہم بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ مانتے ہیں اور نہ بے بنیاد ایف ائی اور نہ پیسکو کو غریب ادمی کا میٹر لے جانے دینگے۔
علاوہ ازیں رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔