سندھ اور بلوچستان کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

12:29 PM, 19 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے،  حکام کیمطابق پاکستان کے پانچ اضلاع کے 6ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 5 اضلاع کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس پایا گیا ہے۔پاکستان میں اب تک 45 اضلاع کے 182 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا جا چکا ہے۔

 بلوچستان میں کوئٹہ چمن اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سندھ کے شہروں حیدر آباد اور میر پور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 5 پولیو کیسز سامنے آئے جبکہ اس مرض سے 1 موت رپورٹ ہوئی ہے۔

مزیدخبریں