ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد  قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد  قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد  قومی ٹیم کی ٹکروں میں وطن واپسی شروع ہو گئی، بعض کھلاڑی آج صبح سویرے لاہور پہنچ گئے۔

کھلاڑی اور عہدیدار نجی ائیرلائنز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے۔ اراکین میں نسیم شاہ، عثمان خان اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔ کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔ 

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سُپر 8  مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی۔

مصنف کے بارے میں