علامتی چابی مرتضی وہاب کے حوالے : نفرت کی سیاست ختم کریں گے اور بلا تفریق مشن کو آگے بڑھائیں گے:میئر کراچی 

09:04 PM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کی علامتی چابی مرتضیٰ وہاب کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کے کارکنان کا بھی شکر گزار ہوں۔ 

مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی سے وفا اور اس کی خدمت کریں گے۔ میئرکراچی نے کہا نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے اور بلا تفریق مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں