کراچی :پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ چکا ہے۔ عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات ہوگی۔
پاکستان میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ یکم ذو الحج کل بروز منگل جبکہ 10 ذو الحج جمعرات 29 جون کو ہوگی۔
ملک میں عید کا چاند لاہور میں نظر آیا جس کے بعد زونل کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو اطلاع دے دی ہے۔حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نےکیا۔
واضح رہے کہ کل سعودی عرب میں بھی چاند نظر آگیا تھا جہاں 27 جون بروز منگل یوم عرفہ جبکہ 28 جون بروز بدھ عید الاضحیٰ ہوگی۔