استحکام پاکستان پارٹی کی عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت

07:34 PM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان استحکام پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ  دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے ان عہدوں پر تعینات تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے، آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے، ملکی مفاد اور عوام میں نچلی سطح تک رسائی کے لئے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد از جلد تشکیل دیا جائے گا۔

مزیدخبریں