اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی بھرپور مدد کر رہا ہے ۔ ایک ارب ڈالر چین سے آچکے ہیں۔ چینی دوست کہتے تو کچھ نہیں لیکن ان کے چہرے سوال کرتے ہیں کہ آپ کب تک مانگتے رہیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ وہی قومی ترقی کرتی ہیں جو قرضوں سے فائدہ اٹھا کر انہیں وقت پر واپس کردیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات ہیں لیکن ہم ان حالات سے نکل آئیں گے۔