ٹکٹ ملا تو پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑوں گا: اسد عمر 

ٹکٹ ملا تو پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑوں گا: اسد عمر 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والے اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ٹکٹ دیا تو وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ 

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد عمر سے صحافی سے سوال کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ اگر ٹکٹ ملا تو ضرور الیکشن لڑیں گے۔ 

بعد ازاں عمران خان اور اسد عمر کا جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار آمنا سامنا ہوا۔ ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں اسد عمر نے عمران خان سے ہاتھ ملا کر سلام کیا۔

اسد عمر نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور کرسی سے کھڑے ہو کر جگہ چھوڑی ۔ عمران خان کرسی پہ بیٹھنے کے بجائے روسٹرم پہ چلے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں