بڑی خبر: چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ 

04:36 PM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :  پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔  سابق وزیر اعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الہی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر فیصلہ محفوظ  کرلیا گیا ہے ۔ 

اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے کیس پر سماعت کی ۔اینٹی گرپشن کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر عبدالصمد نے دلائل دیے۔ 

دلائل مکمل ہونے پر فاضل جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔ چودھری پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ 

مزیدخبریں