کراچی: پاکستانی اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت ملک کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آغا علی کا کہنا تھا انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا سفر کیا ہے اور اس دوران انہوں نے پاکستان کے ایک سب سے بڑے مسئلے کو محسوس کیا۔
اداکار نے مزید کہاکہ ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے دوران سفر غور کیا کوئی بھی خاتون اکیلی سفر کرتی دکھائی نہیں دی۔خواتین ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جا سکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
آغا علی نے کہا میری خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔