تلنگانہ : بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک بیوی کو اس کے خاوند سمیت درخت پر لٹکا دیا گیا۔ ان دونوں پر الزام تھا کہ وہ جادو ٹونہ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑے کو درخت سے لٹکایا گیا ہے اور گاؤں والوں کی بڑی تعداد بھی ارد گرد جمع ہے۔
ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں جادو کرنے کا الزام لگا کر ایک دلت میاں بیوی کو بری طرح مارا پیٹا گیا اور پھر درخت سے لٹکا دیا گیا۔