اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈز نے بہت ظلم کیا ۔ تعلیم اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ملک سے باہر جاتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ارکان اسمبلی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر باہر بھیجنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ معیشت بہتر ہوتی تو سانحہ یونان نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ زیادہ تر پاکستانی انہیں ممالک میں ہیں اور ترسیلات زر پاکستان بھیجتے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں بیٹھے چند نام نہاد پاکستانی جن کا اب پاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ ملک کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں میں ان کے خلاف ہوں۔