عیدالاضحیٰ: چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا 

12:11 PM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں منعقد ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں غروب  آفتاب کے وقت چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور، سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے نمائندے بھی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہو گی اور اگر چاند نظر نہ آیا تو ماہِ ذیقعد 30 دن کا ہوگا اورعیدالاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ کو ہو گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور امارات میں چاند نظر آگیا ہے اور حج 27 جون کو ہوگا۔

مزیدخبریں