اسلام آباد: تین پاکستانی خواتین کے ایک گروپ نے مشکل اور خطرناک چوٹی حراموش لا کو کامیابی سے عبور کرلیا۔ ڈاکٹر ثناء، عمارہ شریف اور سوہنیا بابر حراموش لا کو عبور کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین بن گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ثناء جمیل، عمارہ شریف، اور سوہنیا بابر نے اپنے ساتھی عبدو اور ڈاکٹر راحیل کے ہمراہ یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔ ہراموش لا کو ملک میں سب سے زیادہ تکنیکی طور پر مشکل اور خطرناک پاس کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یہ ایک بہت مشکل ٹریک سمجھا جاتا ہے کیونکہ بالائی چوگولنگما پر واقع گلیشیئر برفانی تودے کے خطرے سے بھرا ہوا ہے۔ اس کے مغرب کی طرف چڑھائی ہے جس کے لیے تقریباً 600 سے 700 میٹر کے فاصلے پر رسیوں کے استعمال کی ضرورت پڑتی ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر معمولی طور پر چیلنجنگ ٹریک کے لیے تکنیکی کوہ پیمائی کی مہارت کے ساتھ تجربہ کار ٹریکرز کی ضرورت ہوتی ہے۔