آندھی، طوفانی بارش: خیبر پختونخوا میں 5افراد جاں بحق

10:58 AM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

خیبرپختونخوا: خیبر پختونخوا میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 71 افراد زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں بارشوں سے 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے  زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوبہ بھر میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 16 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش جبکہ جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں