ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ملزم جاں بحق

10:31 AM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ڈکیتی کی کوشش ناکام کر دی۔  ایک   ملزم مارا گیا جبکہ باقی فرار ہو گئے۔ 

تھانہ روات کی حدود میں پولیس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔  ترجمان پولیس کے مطا بق مشکوک افراد کو دیکھ کر پولیس موبائل رکی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان ڈکیتی کے غرض سے ادھر کھڑے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر پولیس پر ہی فائر کھول دیئے جبکہ جوابی کاروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملز م جاں بحق ہو گیا  جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھی موقع پر  فرار ہو گئے۔ 

 پولیس  ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں