ون وے خلاف ورزی ،  ڈرائیور نے ٹریفک پولیس افسر کو کچل دیا

10:14 AM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

مظفر گڑھ: پولیس کے  مطابق  جھنگ روڈ پر اے ایس آئی قربان حسین نے غلط سائیڈ سے آنے والے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے  پیچھا کرنے پر ڈرائیور نےفرار ہونے کی کوشش میں ٹرک ٹریفک پولیس اہلکار پر چڑھا  دیا  جس سے قربان حسین  موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں