یوئیفا نیشنز لیگ کا تاج اسپین نے اپنے سر سجا لیا

09:59 AM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

روٹرڈیم: فائنل میں پنالٹی ککس پر کروشیا کو4 کے مقابلے میں5گول سے شکست دے کر سپین نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ذرائع کے مطابق میچ 0-0 سے برابر ہونے کے بعد اسپین نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-4 سے کامیابی حاصل کی۔ 

 اسپین دو سال قبل فرانس کے خلاف نیشنز لیگ کا رنر اپ تھا۔ نیشنز لیگ کا فائنل فٹ بال میچ جیتنے کے بعد اسپین کے کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ بھر پور انداز میں جشن منایا۔

 جبکہ دوسری جانب اٹلی نے نیدرلینڈز کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

مزیدخبریں