نگران حکومت پنجاب کا بجٹ آج پیش کرےگی

09:30 AM, 19 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے آج  پنجاب کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب کے چار ماہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 326 ارب مختص کرنے کی تجویز ظاہر کی گئی ہے جو پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہوں گے، صحت کارڈ کیلئے 20 اب روپے، غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والوں منصوبوں کیلئے 27 ارب روپے، زراعت کیلئے 20 ارب ارب روپے، صحت اور تعلیم کیلئے کم ازکم 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سوشل سیکٹرز کیلئے ایک کھرب 32 ارب 91 کروڑ 71 لاکھ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے ایک کھرب 5 ارب 21 کروڑ 2 لاکھ روپے,  پروڈکشن سیکٹرز کیلئے 41 ارب 18 کروڑ 10 لاکھ ،سروسز سیکٹرز کیلئے12 ارب 72 کروڑ 80 لاکھ اور دیگر سیکٹرز کیلئے 17 ارب 76 کروڑ 61 لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے.


ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن کیلئے 22 ارب، ہائیر ایجوکیشن کیلئے 10 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپ,  ہائیر ایجوکیشن کی ریگولر سکیمز کیلئے 47 کروڑ 55 لاکھ ،پنجاب میں کالجز کے قیام کیلئے 50 کروڑ 78 لاکھ روپے, یونیورسٹیز، سب کیمپسز کے قیام کیلئے 3 ارب 93 کروڑ 44 لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے.


پنجاب میں کرکٹ کی سہولیات کیلئے ایک ارب 14 کروڑ 39 لاکھ ،فٹ بال کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 9 کروڑ 18 لاکھ  اور ہاکی کی سہولیات کیلئے 14 کروڑ 32 لاکھ روپے جبکہ والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کیلئے 33 کروڑ 91 لاکھ ،ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کیلئے 8 کروڑ 82 لاکھ مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ترقیاتی اسکیمیں الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہوں گی۔

مزیدخبریں