سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک 

09:49 PM, 19 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : وسطی مکران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھارتی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب وسطی مکران زمران رینج کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔ جب کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تو دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈی نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔

مزیدخبریں