مذاکرات ناکام ،اساتذہ عمران خان کے گھر باہر پہنچ گئے،دروازے پر  دھرنا  دیدیا

07:02 PM, 19 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماؤں اور خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور اساتذہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے ہیں جہاں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بنی گالا کے دروازے پر دھرنا دے دیا۔

نیو نیوز کے مطابق احتجاج میں کے پی کے دور دراز علاقوں سے آئے سیکڑوں اساتذہ شریک ہیں۔ مظاہرین نے صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

 ایڈہاک ٹیچرز کا کہنا ہے کہ تاریخ تقرری سے سینیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ دیا جائے۔ چار سال سے خیبرپختونخوا میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں پشاور میں بھی احتجاج کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی،  بنی گالہ میں احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان مطالبات  تسلیم کرائیں۔

دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں اور مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔روڈ بند ہونے سے مریضوں اور بنی گالہ کے رہائیشیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ  پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی کو چئیرمین پی ٹی آئی کے گھر تک نہ پہنچنے دیا جائے۔امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور قوم کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں۔اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ احتجاج کا مہذبانہ طریقہ اپنائیں۔اسلام آباد پولیس شہر کی سکیورٹی پر کسی قسم کا ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں