کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو گرفتار کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شبیر قریشی کے خلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج ہوا ہے جو ایک خاتون کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا الزام ہے کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور دست درازی کی گئی جس پر شبیر قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ شبیر قریشی کو آج صبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے گھر سے مسجد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے شبیر قریشی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
شبیر قریشی کو خاتون کی شکایت پر اندراج مقدمہ کے بعد گرفتار کیا گیا: پولیس
02:15 PM, 19 Jun, 2022