کراچی میں حکومتی اجازت کے بغیر 21 جون سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

10:33 PM, 19 Jun, 2021

کراچی :  شادی ہال مالکان نےحکومتی  اجازت نہ ملنے کے باوجود  21 جون سے تمام شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شادی ہالز مالکان کی ایسوسی ایشن کے رہنما رانا رئیس نے کہا کہ  کئی شادی ہالز مالکان لاک ڈاؤن میں دیوالیہ ہوگئے، حکومت نے شادی ہالز  سیکٹر کیلئے کسی سہولت کا اعلان نہیں کیا۔

رانا رئیس نے کہا کہ سندھ حکومت کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں بھی شادی ہالز کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لہٰذا اب  21 جون سے تمام شادی ہال کھول دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں