نئی دہلی میں ہونے والی اے پی سی میں شرکت کے لئے محبوبہ مفتی کو دعوت نامہ موصول

نئی دہلی میں ہونے والی اے پی سی میں شرکت کے لئے محبوبہ مفتی کو دعوت نامہ موصول
سورس: file photo

سری نگر:محبوبہ مفتی کونئی دلی میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ کشمیر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی نےکانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی اور کہا کہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے، اس پرمشاورت کر رہی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 24 جون کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی ہے ، مقبوضہ کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت نریندرمودی کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے تمام اہم سیاسی رہنماؤں کو دعوت نامےبھیجےہیں۔