اسلام آباد :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپوزیشن رہنما بلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو ٹیلی فون پر آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بات کی ۔
دونوں سیاسی رہنماؤں نے آنے والےدنوں میں سیاسی فیصلے صلاح ومشورے سے کرنے پر اتفاق کیا ۔
ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں یہ بھی طے پایا کہ ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کی بجائے ملک کی بہتری کے لئے تعمیر ی فیصلے کرنے چاہئیں ۔