کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے بڑے شہر کوئٹہ میں ایک دفعہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ ،ژوب اور گردو نوا ح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 82کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔