لاہور :وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے عوام گھبرائیں مت پیر سے ویکسی نیشن دوبارہ شروع ہو جائیگی ،سائنو ویکسین کے ساتھ دیگر ویکسنز موجو دہیں لیکن آسٹرازینکا کے خواہشمند افراد کو ابھی انتظار کرنا ہوگا ۔
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ کئی روز سے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ویکسینز کی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے ،وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ویکسین کی ایسی کوئی بڑی قلت نہیں ہاں البتہ صرف آسڑا زینکا ہمارے پاس ختم ہے ،جس کے لیے شہریوں کو مزید ایک ہفتہ یا دس روز تک مزید انتظار کرنا پڑیگا ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق شروع میں لوگ آسٹرا زینکا لگوانے میں ہچکچا رہے تھے، جب انھیں معلوم ہوا بیرون ملک جانے کیلئے یہ ویکسین ضروری ہے تو اس کی طلب بڑھ گئی ، آسٹرا زینکا ویکسین ختم ہونے پر لوگوں کو بتایا گیا اب لوگوں کو تھوڑا سا صبر کرنا چاہیے ۔
واضح رہے لاہور کے بعد ملتان میں بھی ویکسین ختم ہوگئی ، ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگوانے کیلئے شہری رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہوئے تو انتظامیہ نے شہریوں کو دھکے دے کر ایکسپو سینٹر سے باہر نکال دیا،ویکسین ختم ہونے پر شہریوں کی سینٹر کے باہر لمبی لائنیں انتظامیہ سے باہم دست و گریباں ہو گئی جس کے بعد ویکیسین کا عمل روک دیا گیا ۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہال سے باہر جا کر قطار بنانے کی ہدایت کی اور کہا جب تک شہری باہر قطار نہیں بناتے ویکیسین کا عمل بند رہے گا ۔ انتظامیہ نے عملے کو کاونٹرز بند کرنے کا حکم بھی دیدیا ۔