اسلام آباد( نیو نیوز)پارلیمنٹ لاجزکے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجزکے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہےجس کی شناخت سنتوش کمارکے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیوربتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لال چند گزشتہ چارپانچ سال سے میرے پاس ڈرائیورتھا، ڈرائیور کا اپنا گھریلو تنازع تھا۔
لال چند نے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیوبھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں اپنی بیوی اورساس سے تنگ آگیا ہوں۔